Breaking News
Home / اخبار / غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 2000 سے زائد فلسطینی بچے شہید اور زخمی

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 2000 سے زائد فلسطینی بچے شہید اور زخمی

اقوام متحدہ نے غزہ کی سنگین صورتحال کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے گزشتہ سات دنوں کے حملوں میں دو ہزار سے زائد فلسطینی بچوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

  فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے حملوں میں غزہ کے 2 ہزار بچے شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔

لہٰذا غزہ میں شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 500 سے زائد ہو گئی ہے اور یہ تعداد صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں کے تسلسل کے ساتھ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

اقوام متحدہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ جنگ الاقصیٰ کے آغاز سے اب تک غزہ پر اسرائیلی جنگجوؤں کے حملوں میں اس پٹی کی 1300 سے زائد عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔

ادھر الجزیرہ کے رپورٹر نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے وسط میں دیر البلاح کے مشرق میں ایک مکان پر صیہونی طیاروں کے حملے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔

حالیہ دنوں میں فلسطینی مزاحمتی فورسز کی الاقصیٰ طوفان کارروائی کے ذریعے صیہونی رجیم کی ذلت آمیر سیکورٹی اور انٹیلی جنس شکست  کے جواب میں صیہونی رجیم نے غزہ کی پٹی کے رہائشی اور اہم انفراسٹرکچر کو انتہائی طاقتور میزائلوں اور جدید بموں سے وحشیانہ حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔

About خاکسار

Check Also

ایران کی جانب سے متعدد امریکی شہریوں اور اداروں پر پابندی عائد

ایران کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امریکی دہشت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے