Breaking News
Home / اخبار / سوات دھماکے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

سوات دھماکے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

ان کا کہنا تھاکہ نیشنل ایکشن پلان پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا ۔جس کی وجہ سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ پشاورکی امامیہ مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات منظر عام پر نہیں لائی گئیں۔

  وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی،سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدرعلامہ مرید حسین نقوی نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے ۔ سوات کبل کے سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والے دھماکے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔ رپورٹ ہونے والے ابتدائی نتائج پر عوام اعتماد کا اظہار کرنے سے قاصر ہیں۔

تعزیتی بیان میں انہوں نے سوات میں ہونے والی دہشت گردی پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکے لواحقین سے تعزیت اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ نیشنل ایکشن پلان پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا ۔جس کی وجہ سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ پشاورکی امامیہ مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات منظر عام پر نہیں لائی گئیں۔ نیشنل ایکشن پلان صرف شریف لوگوں کو تنگ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ بدمعاش اور دہشت گرد نیشنل ایکشن پلان کے شکنجے میں نہیں آ تے۔ جس کی وجہ سے دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں اورملک ایک عرصے سے اس مصیبت میں مبتلا ہے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے