Breaking News
Home / اخبار / زیاد النخالہ کو ایک بار پھر جہاد اسلامی فلسطین کا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا

زیاد النخالہ کو ایک بار پھر جہاد اسلامی فلسطین کا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا

فلسطین کی جہاد اسلامی نے اعلان کیا کہ زیاد النخالہ کو مسلسل دوسری مدت کے لیے اس تنظیم کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے۔

  العہد ویب سائٹ سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی جہاد اسلامی جہاد موومنٹ کے میڈیا آفس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے زیاد النخالہ  کو دوبارہ اس تنظیم کا جنرل سیکریٹری منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مذکورہ رپورٹ کے مطابق النخالہ نے تنظیم کے داخلی انتخابات میں جہاد اسلامی موومنٹ کے دیگر رہنماؤں اور اراکین کی نسبت سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے اور مسلسل دوسری مرتبہ جہاد اسلامی موومنٹ کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔

اس انتخابات میں یوسف الحساینہ، محمد حمید، نافذ عزام، احمد المدلل اور ولید القططی نے اکثریتی ووٹ حاصل کرکے تنظیم کے سیاسی دفتر میں اہم عہدوں پر کامیابی حاصل کی۔ یہ پانچ افراد آئندہ چار سالوں تک غزہ میں جہاد اسلامی کی نمائندگی کریں گے۔

جہاد اسلامی موومنٹ کے سیاسی دفتر کے لیے انتخابات جو کل شروع ہوئے تھے آج اتوار کو فلسطین کے اندر اور باہر ختم ہو گئے۔ 2018 کے بعد یہ دوسری مرتبہ ہے کہ جہاد اسلامی نے تنظیم کے اندرونی انتخابات کرائے ہیں۔ اس تنظیم کی بنیاد 1978 میں پہلے سیکریٹری جنرل شہید فتحی شقاقی اور ان کے کچھ ساتھیوں نے رکھی تھی۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے