Breaking News
Home / اخبار / وائٹ ہاؤس؛ آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد ہلاک اور4 زخمی

وائٹ ہاؤس؛ آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد ہلاک اور4 زخمی

امریکہ میں وائٹ ہاؤس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

 عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ امریکی دارالحکومت میں واقع وائٹ ہاؤس کے نزدیک ایک پارک کے درخت پر اس وقت آسمانی بجلی گرگئی جب اس کے سائے تلے ایک جوڑا اپنی شادی کی 56 ویں سالگرہ منا رہا تھا۔درخت پر آسمانی بجلی گرنے سے شادی کی سالگرہ منانے والے بزرگ جوڑے سمیت 3 افراد ہلاک اور 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے