Breaking News
Home / اخبار / اسرائیل کا غزہ پر حملہ امت مسلمہ کے قلب پر وار ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

اسرائیل کا غزہ پر حملہ امت مسلمہ کے قلب پر وار ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

انہوں نے کہاکہ فلسطین میں غاصب صیہونست ایک ظالم اور قاتل ٹولہ ہے ،جو امریکی، یورپی اور بعض مسلمان ممالک کی حمایت سے وہاں پر قابض ہے۔فلسطین کی ساری سرزمین فلسطینیوں کی ہے ۔ ہم کسی غاصب صیہونی ریاست کو قبول نہیں کرتے ۔ یہی قائد اعظم محمد علی جناح کا موقف تھا۔

  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے غزہ پر اسرائیلی افواج کے حالیہ حملےکی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ پر حملہ امت مسلمہ کے قلب پر وار ہے۔صیہونی فوج کے ہاتھوں پانچ سالہ معصوم بچی کا قتل عالمی طاقتوں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کیلئے کافی تھا اگر یہ ضمیر مردہ نہ ہوتے۔غزہ میں معصوم بچوں کی آہ و بکا اقوام عالم سمیت ان مسلم حکمرانوں کو سنائی نہیں دے رہی جنہوں نے اپنی عزت و حمیت اسرائیل کے پاس اپنے مفادات کے عوض گروی رکھا ہوا ہے.فلسطین کے اصل مالک بلاتخصیص مذہب و ملت وہ باسی ہیں جو صدیوں سے نسل در نسل یہاں آباد ہیں۔  یہی وہ اصل عوامی طاقت ہے جو ریفرنڈم اور انتخابات کے ذریعے اپنے ملک کے آئندہ سسسٹم کو انسٹال کر سکتے ہیں۔ فلسطین میں غاصب صیہونست ایک ظالم اور قاتل ٹولہ ہے ،جو امریکی، یورپی اور بعض مسلمان ممالک کی حمایت سے وہاں پر قابض ہے۔فلسطین کی ساری سرزمین فلسطینیوں کی ہے ۔ ہم کسی غاصب صیہونی ریاست کو قبول نہیں کرتے ۔ یہی قائد اعظم محمد علی جناح کا موقف تھا۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے