Breaking News
Home / اخبار / کانگریس لیڈر راہل گاندھی: بی جے پی اور آر ایس ایس نفرت اور تشدد پھیلا رہے ہیں/ہندوستان کو متحد کرنا بھارت جوڑو یاترا کا مقصد

کانگریس لیڈر راہل گاندھی: بی جے پی اور آر ایس ایس نفرت اور تشدد پھیلا رہے ہیں/ہندوستان کو متحد کرنا بھارت جوڑو یاترا کا مقصد

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ان کی بھارت جوڑو یاترا کا مقصد ہندوستان کو متحد کرنا ہے۔

 بھارتی نیوز ایجنسی قومی آواز سے نقل کیاہےکہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ان کی بھارت جوڑو یاترا کا مقصد ہندوستان کو متحد کرنا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی ۔ آر ایس ایس نفرت اور تشدد پھیلا رہے ہیں۔ یہ یاترا ان کے نظریات، تشدد اور نفرت کے خلاف ہے۔ راہل گاندھی نے اس یاترا پر عوام کے بہتر رد عمل پر ان سے اظہار تشکر کیا اور تمام کو دیوالی کی مبارکباد بھی پیش کی۔

کانگریس کے سابق صدر نے کرناٹک کے رائچور سے تلنگانہ میں اپنی یاترا کے داخل ہونے کے بعد تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع کے مکتھل حلقہ میں خطاب کیا۔ تلنگانہ کانگریس کے کئی لیڈروں اور کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے