Breaking News
Home / اخبار / ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا ہدف خطے کی آبی گزرگاہوں کا استحکام ہے، ایرانی وزیر دفاع

ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا ہدف خطے کی آبی گزرگاہوں کا استحکام ہے، ایرانی وزیر دفاع

ایرانی وزیر دفاع نے بحر ہند میں ایران، چین اور روس کی مشترکہ مشقوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد خطے کی حساس آبی گزرگاہوں کا سکیورٹی استحکام ہے۔

  ایرانی وزیر دفاع جنرل رضا آشتیانی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو دفاعی حوالے سے دنیا میں ایک خاص مقام حاصل ہے کیونکہ مسلح افواج کو درکار آلات مقامی طور پر تیار کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے بحر ہند میں ایران، چین اور روس کی مشترکہ مشقوں کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ مشقیں پاور شو پالیسی کے تحت کی جا رہی ہیں اور ان میں تین بڑی عالمی طاقتیں خطے کی حساس آبی گزرگاہوں کے استحکام برقرار رکھنے کے لئے باہمی تعاون کے ہدف کے تحت شریک ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ عمان، پاکستان اور آذربائیجان جیسے مبصر ممالک کی موجودگی ان مشقوں کی اہمیت کو مزید واضح کرتی ہے۔

About خاکسار

Check Also

رہبر انقلاب: شہید ڈاکٹر رئیسی کو کھو دینا ہمارے لیے سخت ہے لیکن اللہ کے لطف و کرم سے ایرانی قوم، اس تلخ سانحے سے ایک موقع کی حیثیت سے فائدہ اٹھائے گی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ کی شام لبنان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے