Breaking News
Home / اخبار / ہندوستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 50 افراد جانبحق

ہندوستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 50 افراد جانبحق

بھارت میں تین روز سے جاری موسلادھار بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 50 افراد جانبحق ہوگئے۔

  ہندوستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ بھارت میں تین روز سے جاری موسلادھار بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 50 افراد جانبحق ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مشرقی اور شمالی ریاستوں میں تین روز سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پہاڑوں سے پانی کا ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ ڈیم ٹوٹ گئے اور ندیاں ابل پڑیں۔

سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ لینڈسلائیڈنگ سمیت دیگر واقعات میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی جب کہ درجن سے زائد لاپتہ ہیں۔
سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست ہماچل میں ہوئیں جہاں 36 افراد جان سے گئے جب کہ اتراکھنڈ میں 15 اور اوڈیشہ میں 5 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں۔

اوڈیشہ میں سیلاب کے باعث 8 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جن کہ ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

نااہل مودی سرکار کے دور میں قدرتی آفات میں شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا جب کہ محکمہ موسمیات کی کارکردگی پر بھی سوال اُٹھائے جا رہے ہیں جس نے رواں برس معمول سے کم بارشوں کی پیشن گوئی کی تھی۔

About خاکسار

Check Also

ایران مغربی ایشیا کا سب سے بڑا خلائی مرکز تعمیر کر رہا ہے، ایرانی وزیر مواصلات

ایرانی وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی عیسی زارع پور نے کہا کہ ایران اپنے جنوب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے