Breaking News
Home / اخبار / بحیرہ احمر میں کشتیوں کی رفت و آمد کے حوالے سے یمن کے روس اور چین سے مذاکرات

بحیرہ احمر میں کشتیوں کی رفت و آمد کے حوالے سے یمن کے روس اور چین سے مذاکرات

بلومبرگ نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں کشتیوں کی آزادانہ نقل و حمل کے حوالے سے یمن اور روس و چین کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے۔

 بلومبرگ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں جاری کشیدگی کے حوالے سے یمن نے روس اور چین کے ساتھ مذاکرات مکمل کرلئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یمن نے روس اور چین کو بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں دونوں ملکوں کی کشتیوں کی سلامتی کے حوالے سے یقینی دہانی کرائی ہے۔

بلومبرگ کے مطابق روس اور چین کے سفارتکاروں کی یمنی اعلی رہنما محمد عبدالسلام کے ساتھ ملاقات کے بعد معاہدہ طے پایا۔

بلومبرگ کی خبر کے بارے میں ابھی تک تینوں ملکوں کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

یمنی فوج نے گذشتہ کئی مہینوں کے دوران غزہ میں صہیونی فورسز کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں پر وحشیانہ حملوں کے ردعمل میں صہیونی بندرگاہوں کی جانب جانے والی کشتیوں پر حملے شروع کررکھے ہیں۔ اس مقصد کے تحت صہیونی بندرگاہوں کی طرف جانے والی کئی کشتیاں  حملوں کی زد میں آگئی ہیں۔

About خاکسار

Check Also

ہم امریکیوں کی نقل بھی نہیں کرسکتے

حیرت اس بات کی ہے ان غیر مسلم اور لبرل ممالک میں غاصب صیہونیوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے