Breaking News
Home / اخبار / ماسکو دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایران

ماسکو دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایران

ایرانی وزیرخارجہ نے ماسکو میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے روسی حکومت اور عوام کو تسلیت پیش کی ہے۔

  ایرانی وزیرخارجہ نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

حسین امیر عبداللہیان نے دہشت گردی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے لئے عالمی برادری کا سنجیدہ اور متفقہ اقدام ضروری ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایران ماسکو میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے اور ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف اور روسی حکومت و عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

دوسری جانب وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے بھی جمعہ کے روز ہونےو الے دہشت گردی کےواقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

About خاکسار

Check Also

ہم امریکیوں کی نقل بھی نہیں کرسکتے

حیرت اس بات کی ہے ان غیر مسلم اور لبرل ممالک میں غاصب صیہونیوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے