Breaking News
Home / اخبار / ایران اور مصر کا جلد سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ، پارلیمانی کمیٹی کے رکن کی تصدیق

ایران اور مصر کا جلد سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ، پارلیمانی کمیٹی کے رکن کی تصدیق

ایرانی پارلیمنٹ کے کمیشن برائے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے رکن نے کہا ہے کہ ایران اور مصر سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ممالک جلد سفارت خانے دوبارہ کھولیں گے۔

 ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں فداحسین مالکی نے خطے اور عالمی سطح پر مصر کے اہم کردار اور تاریخی اور تہذیبی مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ عراق میں ایران اور مصر کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

مالکی نے کہا کہ مستقبل قریب میں تہران اور قاہرہ کے درمیان تعلقات بحال ہو جائیں گے۔ دونوں ممالک جلد تہران اور قاہرہ میں دونوں ممالک کے سفارت خانے دوبارہ کھولیں گے۔

رکن پارلیمنٹ نے یہ بھی بتایا کہ سفارتی مشنز کھلنے کے بعد ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ جنوری میں، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ ایران کے وزیر خارجہ اور مصر کے صدر نے گزشتہ سال کے اواخر میں اردن میں عراق کے بارے میں منعقدہ علاقائی سربراہی اجلاس کے موقع پر مثبت بات چیت کی تھی۔

ترجمان نے تہران اور قاہرہ کے درمیان باہمی مفادات کے تحفظ کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی طور پر دونوں ممالک کے درمیان بات چیت اور مذاکرات میں کوئی مانع نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی طور پر اسلامی جمہوریہ ایران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات ہر کوشش اور پیشرفت کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی مثبت اقدام کا مثبت جواب دے گا۔

About خاکسار

Check Also

رفح پر صہیونی حملوں کے ساتھ عراقی مقاومت کے اسرائیل پر حملوں میں شدت

رفح پر صہیونی فورسز کی جانب سے باقاعدہ حملوں کا اعلان ہوتے ہی عراقی مقاومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے