Breaking News
Home / اخبار / نیتن یاہو کوبغیر مقدمہ چلائے قتل کردینا چاہئے، بھارتی کانگریس رہنما

نیتن یاہو کوبغیر مقدمہ چلائے قتل کردینا چاہئے، بھارتی کانگریس رہنما

ہندوستان میں کانگریس پارٹی کے ایک رکن پارلیمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کو بغیر مقدمہ چلائے گولی مار کر قتل کردینا چاہئے۔

  حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی جنوبی ریاست کیرالا کے شہر کاسرگوڈ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریسی رکن پارلیمان راج موہن انیتھن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو مقدمہ چلائے بغیر گولی مار کر ہلاک کردینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو جنگی مجرم بن کر سامنے آ گئے ہیں، اب وقت آگیا ہے، ان کو گولی مارکر ختم کردینا چاہئے کیونکہ ان کا ظلم جنگی سطح کا ہے۔ راج موہن نے کہا کہ آپ پوچھ سکتے ہیں جنیوا کنونشن کے تحت سمجھوتے توڑنے والے کے ساتھ کیا کیا جانا چاہئے؟ راج موہن انیتھن نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں پر ظلم کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ یونائیٹڈ مسلم جماعت نے کیرالا کے شہر کاسرگوڈ میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے جمعہ کے روز ایک ریلی نکالی تھی اور کاسرگوڈ سے ہی راج موہن انیتھن کانگریس کے رکن پارلیمان ہیں۔

About خاکسار

Check Also

رفح پر صہیونی حملوں کے ساتھ عراقی مقاومت کے اسرائیل پر حملوں میں شدت

رفح پر صہیونی فورسز کی جانب سے باقاعدہ حملوں کا اعلان ہوتے ہی عراقی مقاومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے