Breaking News
Home / اخبار / انتخابات میں باشعور عوام کی زیادہ شرکت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، صدر رئیسی

انتخابات میں باشعور عوام کی زیادہ شرکت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، صدر رئیسی

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی گیس برامد کرنے والے ممالک کے اجلاس میں شرکت کے لئے الجزائر روانہ ہوگئے۔

 ، ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی تہران کے مہرآباد ائیرپورٹ سے الجزائر روانہ ہوگئے۔

صدر رئیسی الجزائر کے دارالحکومت الجزیرہ میں گیس برامد کرنے والے ممالک کی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

روانگی سے پہلے ائیرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الجزائر کے دورے کے دوران میزبان ملک کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات وسیع کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ الجزائر استعمار کے مقابلے استقامت کا مظاہرہ کرنے والا ملک ہے۔ ایران اور الجزائر مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں۔

صدر رئیسی نے امید ظاہر کی ہے کہ پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کی تشکیل کے بعد حکومت کے لئے بہترین پشت پناہ فراہم ہوگی۔

  ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے کہا ہے کہ جمعہ کے دن عوام کی بڑی تعداد نے پولنگ سٹیشنز کا رخ کرکے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ عوام کی زیادہ تعداد میں شرکت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب انتخابات کے انعقاد پر وزارت داخلہ، الیکشن کمیشن اور دیگر ادارے قابل تحسین ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ انتخابات کے نتیجے میں ایک مضبوط پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان تشکیل پائے گی جو حکومت کے لئے پشت پناہ ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ الجزائر کے دورے کے دوران میزبان ملک کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات وسیع کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ الجزائر استعمار کے مقابلے استقامت کا مظاہرہ کرنے والا ملک ہے۔ ایران اور الجزائر مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک گیس کے بڑے ذخائر کی وجہ سے دنیا میں خاص مقام رکھتے ہیں۔ دورے کے دوران فلسطینی سمیت عالمی حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے