Breaking News
Home / اخبار / مزاحمتی محاذ کو کوئی بھی نظر انداز نہیں کر سکتا، جنرل قاآنی

مزاحمتی محاذ کو کوئی بھی نظر انداز نہیں کر سکتا، جنرل قاآنی

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ نے مجلس خبرگان رہبری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی تباہی یقینی طور پر دوبارہ تعمیر کی جائے گی لیکن بیت المقدس پر قابض صیہونی رجیم کی ساکھ دوبارہ بحال نہیں سکے گی۔

  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے مجلس خبرگان رہبری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہماری دینی ثقافت میں مظلوموں کے دفاع کو خصوصی اہمیت حاصل ہے اور اس دور میں فلسطینی عوام مظلومیت کی واضح مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی رح نے ہمیشہ فلسطین کے مظلوم عوام کے دفاع پر تاکید کی اور امام خمینی (رح) کے فرمان کے مطابق مظلوموں کے دفاع کے لیے مزاحمتی محور کی تشکیل ہوئی۔

جنرل قاآنی نے کہا کہ امام خمینی (رح) کے اخلاص اور پھر رہبر معظم انقلاب کی عظیم کوششوں کی بدولت مزاحمتی محور ترقی کے مدارج طے کرتے ہوئے آج  اوج اقتدار کو پہنچ گیا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں فلسطینی مجاہدین کی صورت حال پر غور کریں تو وہ فلسطینی نوجوانوں جو کبھی خالی ہاتھوں اور پتھروں سے اپنا دفاع کرتے تھے وہ آج مزاحمتی محاذ کی بدولت دشمن کو نقکوں چنے چبوا رہے ہیں۔  بالخصوص حماس نے طوفان الاقصی آپریشن میں جارحانہ موقف اختیار کرتے ہوئے بڑی بہادری سے غاصب اسرائیلی فوج کو للکارا ۔

جنرل قاآنی نے واضح کیا کہ قابض رجیم  میڈیا پروپیگنڈوں کے ذریعے اپنی کامیابیاں جتلا رہی ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ اس جنگ میں اسے صرف ایک ہی فتح حاصل ہوئی اور وہ یہ ہے کہ اسقاتل رجیم نے تقریباً 40 ہزار نہتے فلسطینیوں کو شہید کیا جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔  لیکن اس بربریت کے باوجود فلسطینی نوجوان اپنی سرزمین کی آزادی اور قومی استقلال کے حصول کے لئے مزاحمت کے ذریعے سے اسرائیل کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے انفراسٹریکچر کی تباہی ضرور دوبارہ تعمیر کی جائے گی لیکن قابض رجیم کی ساکھ بحال نہیں ہوگی۔ اگرچہ مزاحمتی محاذ نے ابھی تک اپنی پوری صلاحیتیں استعمال نہیں کیں لیکن اس نے یہ  ثابت کر دیا کہ کو کوئی بھی طاقت اسے نظر انداز نہیں کر سکتی۔

About خاکسار

Check Also

تہران اور ریاض خطے اور عالم اسلام کی بہتری کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں

سعودی ولی عہد بن سلمان نے ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر سے ٹلیفونک گفتگو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے