Breaking News
Home / اخبار / طوفان الاقصی، مقاومت کے مقابلے میں ہم شکست کھاچکے ہیں، صہیونی فوجی ترجمان

طوفان الاقصی، مقاومت کے مقابلے میں ہم شکست کھاچکے ہیں، صہیونی فوجی ترجمان

اسرائیلی فوجی ترجمان نے طوفان الاقصی میں مقاومتی تنظیموں کے مقابلے میں شکست کا اعتراف کرلیا ہے۔

  الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کو طوفان الاقصی میں فلسطینی مقاومتی تنظیموں کے سامنے شکست ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سات اکتوبر کو ہونے والے مقاومتی حملے کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں تاکہ اصل حقائق اور وجوہات سامنے آسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کوشش کرنا ہوگی کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات تکرار نہ ہوں۔

دوسری جانب صہیونی ذرائع نے شمالی سرحدوں پر حالات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدی علاقوں میں فوجی ٹھکانوں اور تنصیبات پر حزب اللہ کے حملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق کل صبح سے رات تک لبنانی تنظیم نے صہیونی قصبوں پر 100 سے زائد میزائل حملے کئے ہیں۔ کریات شمونہ میں حزب اللہ کے حملوں کے بعد آتش سوزی کی خبریں ہیں۔

About خاکسار

Check Also

یمن کے ساحل پر ایک کشتی کو نشانہ بنایا گیا

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن نے یمن کے الحدیدہ سے 66 ناٹیکل میل جنوب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے