Breaking News
Home / اخبار / ڈاکٹر علی بنفشہ خواہ پشاور کے نئے قونصل جنرل منتخب؛ روانگی سے قبل وزیر خارجہ سے ملاقات

ڈاکٹر علی بنفشہ خواہ پشاور کے نئے قونصل جنرل منتخب؛ روانگی سے قبل وزیر خارجہ سے ملاقات

پاکستان کے شہر پشاور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے قونصل جنرل علی بنفشہ خواہ نے روانگی سے قبل، ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر امیر عبداللہیان سے ملاقات اور متعلقہ شعبے میں اپنی تازہ ترین فعالیتوں سے ان کو آگاہ کیا۔

اس ملاقات میں، ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر امیر عبداللہیان نے پڑوسی پالیسی کے تحت، اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے صوبۂ خیبر پختونخوا کے ساتھ تمام شعبوں بالخصوص اقتصادی تعاون میں فروغ اور تعلقات کو مزید وسعت دینے کی کوششوں کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل، ڈاکٹر علی بنفشہ خواہ جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ اور آسٹریا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل اور وزارتِ خارجہ کے شعبۂ قونصلر کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

About خاکسار

Check Also

شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ، 40 غیر ملکی اعلی سطحی وفود کی تہران آمد

شہید صدر رئیسی اور شہید وزیرخارجہ عبداللہیان کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے 40 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے