Breaking News
Home / اخبار / صہیونی فوج کا جنوبی لبنان پر ممنوعہ فاسفورس بموں سے حملہ

صہیونی فوج کا جنوبی لبنان پر ممنوعہ فاسفورس بموں سے حملہ

صہیونی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقوں الشرقیہ اور الصیدا میں شہریوں پر بین الاقوامی قوانین کے مطابق ممنوعہ فاسفورس بم استعمال کیا ہے۔

  صہیونی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے حملوں کے جواب میں بین الاقوامی قوانین کی پامالی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق حزب اللہ نے کوہ میرون پر صہیونی فضائی تنصیبات اور ریڈار نظام پر میزائل حملہ کرکے شدید نقصان پہنچایا تھا جس کے جواب میں صہیونی فوج اپنی تاریخی بربریت کی مثال کو دوبارہ زندہ کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے شہریوں کے خلاف فاسفورس بموں کا استعمال کیا ہے۔

علاوہ ازین یارون، رامیہ اور میس الجبل کے علاقے بھی صہیونی فضائیہ کے حملوں کی زد میں آئے اور عوامی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز پہلے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا تھا کہ حماس کے رہنما صالح العاروری پر حملے کے بعد اسرائیل کو تاوان ادا کرنا پڑے گا۔

About خاکسار

Check Also

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر نئے حملے

لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے