Breaking News
Home / اخبار / مالی میں فوجی بیس اور ایئرپورٹ پر خودکش حملے میں ہلاکتیں 13 ہوگئیں

مالی میں فوجی بیس اور ایئرپورٹ پر خودکش حملے میں ہلاکتیں 13 ہوگئیں

مالی میں فوجی کیمپ اور ایئرپورٹ کے قریب خود کش دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی جن میں 3 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ مختلف کارروائیوں میں 88 عسکریت پسند بھی مارے گئے۔

  سے نقل کیا ہے کہ مالی میں ایک فوجی کیمپ اور ایئر پورٹ کے قریب خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جس کے بعد دیگر دہشت گرد اہم سیکیورٹی علاقے میں داخل ہوگئے۔ فوجی بیس میں تعینات فوجی اہلکاروں نے حملہ آوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس میں 3 فوجی سمیت 13 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ 20 مکانات بھی تباہ ہوئے۔

فوجی بیس اور ایئرپورٹ پر حملے کی ذمہ داری کسی شدت پسند تنظیم قبول نہیں کی تاہم اس حملے کے بعد مالی کی فوج کی مختلف کارروائیوں میں 88 شدت پسند مارے گئے۔

About خاکسار

Check Also

رفح پر صہیونی حملوں کے ساتھ عراقی مقاومت کے اسرائیل پر حملوں میں شدت

رفح پر صہیونی فورسز کی جانب سے باقاعدہ حملوں کا اعلان ہوتے ہی عراقی مقاومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے