Breaking News
Home / اخبار / تہران اور ریاض خطے اور عالم اسلام کی بہتری کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں

تہران اور ریاض خطے اور عالم اسلام کی بہتری کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں

سعودی ولی عہد بن سلمان نے ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر سے ٹلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک خطے اور عالم اسلام کے بہتر مستقبل کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

  سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد نے کہا کہ شہید صدر رئیسی اور ان کے قافلے کو پیش آنے والا حادثہ نہایت دردناک تھا۔ صدر رئیسی اور وزیرخارجہ عبداللہیان کی جدائی ہمارے لئے نہایت سخت اور جانگداز ہے۔

محمد بن سلمان نے کہا سعودی عرب نے ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے وزیرخارجہ کو تہران بھیجا تھا۔ شہید صدر رئیسی اور شہید عبداللہیان نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں اضافے کے لئے جو اقدامات کئے تھے، سعودی عرب ان کو پوری سنجیدگی اور دلچسپی کے ساتھ آگے بڑھائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب خطے اور عالم اسلام کے بہتر اور روشن مستقبل کے لئے بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر محمد مخبر نے صدر رئیسی اور وزیرخارجہ عبداللہیان کی شہادت پر تعزیت پیش کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم نے دو انتہائی اہم ہستیوں کو کھودیا۔ اس وقت پورا ایران کے سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا صدر رئیسی جیسا عوامی اور محنتی صدر کھودینا ہمارے لئے سخت ہے البتہ ملک کی ترقی کا سفر نہیں رکے گا۔

محمد مخبر نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بہتری میں ہونے والے اقدامات جاری رہیں گے۔

About خاکسار

Check Also

یمن کے ساحل پر ایک کشتی کو نشانہ بنایا گیا

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن نے یمن کے الحدیدہ سے 66 ناٹیکل میل جنوب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے