Breaking News
Home / اخبار / برطانیہ کے مصروف ترین ایئرپورٹ کے نزدیک آگ بھڑک اُٹھی

برطانیہ کے مصروف ترین ایئرپورٹ کے نزدیک آگ بھڑک اُٹھی

عالمی میڈیا سے نقل کیاہےکہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے نزدیک میدان کی گھاس میں آگ لگ گئی جو تیزی سے پورے میدان میں پھیل گئی۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اسے بجھانے کے لیے 100 سے زائد فائر فائٹرز اور 15 گاڑیوں کو طلب کیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے رن وے کو تبدیل کردیا گیا تاہم کوئی پرواز متاثر نہیں ہوئی۔ چار گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ برطانوی ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

About خاکسار

Check Also

ایران کی جانب سے متعدد امریکی شہریوں اور اداروں پر پابندی عائد

ایران کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امریکی دہشت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے