Breaking News
Home / اخبار / میں مقروض ہوں، بیرونی ملک کوئی جائیداد نہیں، مریم نواز

میں مقروض ہوں، بیرونی ملک کوئی جائیداد نہیں، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے اثاثے ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض ہیں۔

  پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے اثاثے ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض ہیں۔ انہوں نے یہ قرض اپنے بھائی حسن نواز سے لے رکھا ہے۔ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر بھی دوستوں کے 6 کروڑ روپے کے مقروض بتائے گئے ہیں۔ مریم نواز نے مالی اثاثوں کی تفصیلات کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کروائی ہیں، جن میں مزید بتایا گیا ہے کہ وہ رائیونڈ کے علاقے میں ایک ہزار 400 کنال سے زائد اراضی کی مالک ہیں۔ انہوں نے 3 برس میں ایک کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد زرعی آمدن ظاہر کی ہے، جبکہ اس آمدن پر 12 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا۔ جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق مریم نواز کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں۔

About خاکسار

Check Also

امریکی طلباء کے احتجاج کا دلچسب انداز/یونیورسٹی سربراہ کو فلسطینی پرچم پیش کر دیا

پیٹرز امریکن یونیورسٹی کے متعدد طلباء نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے