Breaking News
Home / اخبار / مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت تمام اسلامی ممالک کا مشترکہ نقطۂ نظر ہے، آیت اللہ رئیسی

مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت تمام اسلامی ممالک کا مشترکہ نقطۂ نظر ہے، آیت اللہ رئیسی

ایرانی صدر نے مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت کو تمام اسلامی ممالک کا مشترکہ نقطۂ نظر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج فلسطینی قوم کے خلاف غاصب صہیونی حکومت کے بزدلانہ جرائم کا مقابلہ کرنا، مسلم اقوام کا اپنے حکمرانوں سے مطالبہ ہے۔

  ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے ترکی کے نئے سفیر حجابی کیرلنگلیچ کی اسناد وصول کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے تعلقات کو دیرینہ گہرا قرار دیا اور کہا کہ ہمیں اسلامی ممالک کے بدخواہوں کی کوششوں کے باوجود بھی مذہبی اور ثقافتی مشترکات پر زور دیتے ہوئے مختلف شعبوں میں اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات کی گہرائی اور وسعت کا مشاہدہ کرنا چاہیئے۔

ایرانی صدر نے مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت کو تمام اسلامی ممالک کا مشترکہ نقطۂ نظر قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ آج فلسطینی قوم کے خلاف غاصب صہیونی حکومت کے بزدلانہ جرائم کا مقابلہ کرنا، مسلم اقوام کا اپنے حکمرانوں سے مطالبہ ہے، لہٰذا اسلامی حکومتوں کو چاہیئے کہ وہ غاصب صہیونی حکومت کی بربریت اور جارحیت کے خلاف زیادہ ہم آہنگی کے ساتھ ڈٹ جائیں۔

اس تقریب میں ترک نئے سفیر نے نیز اسلامی جمہوریہ ایران میں اپنی بعنوان سفیر آمد پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایران اور ترکی کے تعلقات کو برادرانہ اور دوستانہ قرار دیا اور کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی سطح کو بہتر بنانے سمیت تبادلوں اور تعاملات کو بڑھانے کیلئے اپنی تمام کوششوں کو بروئے کار لاؤں گا۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے