Breaking News
Home / اخبار / طوفان الاقصی کا 101 واں دن، حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل پر 4 حملے

طوفان الاقصی کا 101 واں دن، حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل پر 4 حملے

لبنانی تنظیم نے صہیونی حکومت کے خلاف اپنی کاروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے مسلسل آٹھویں دن صہیونی ٹھکانوں پر کئی حملے کئے ہیں۔

  فلسطینی اور لبنانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے صہیونی فوج کے خلاف کاروائیوں میں شدت لاتے ہوئے گذشتہ روز چار میزائل حملے کئے ہیں۔

تنظیم کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے نہتے اور مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے سلسلے میں حزب اللہ کے جوانوں نے المالکیہ قصبے میں واقع صہیونی فوجی مقامات پر حملے کئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز شبعا کے فارم ہاوسز کے ارد گرد واقع صہیونی مقامات پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

المیادین کے نامہ نگار نے میدان جنگ سے خبر دی ہے کہ الضھیرہ اور حانیتا کے قصبوں میں حزب اللہ کے میزائل لگ گئے ہیں۔

دوسری طرف حزب اللہ کے حملوں کے بعد جواب کاورائی کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے کئی مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے