Breaking News
Home / اخبار / عرب ممالک فلسطین کی حمایت کے لیے عملی اقدامات کریں

عرب ممالک فلسطین کی حمایت کے لیے عملی اقدامات کریں

خلیج فارس اسٹڈیز سینٹر کے سربراہ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ عرب ممالک صیہونی حکومت کے بارے میں اپنے موقف پر نظر ثانی کرتے ہوئے فلسطین کاز کی حمایت کے لئے عملی اقدام کریں۔

کویتی پارلیمنٹ کے سابق رکن اور خلیج فارس اسٹڈیز سنٹر کے سربراہ صالح عاشور نے آج تہران میں فلسطین کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کے موقع  کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ فلسطینوں  کے خلاف جارحیت امریکہ کی قیادت میں مغربی ممالک کی حمایت سے کی جاتی ہے۔ یہ جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین اور کنونشنز کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کے عرب ممالک اور عمومی طور پر عرب ممالک کے بارے میں، میں ذاتی طور پر یقین رکھتا ہوں کہ ہم ماضی کی طرح فلسطینی کاز کی حمایت کے میدان میں واضح پسپائی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ بدقسمتی سے بعض ممالک قابض رجیم کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی طرف بڑھے اور اگر طوفان الاقصیٰ آپریشن نہ ہوتا تو بعض دوسرے ممالک بھی اس سمت میں قدم اٹھاتے۔

صالح عاشور نے مزید کہا کہ فلسطین میں اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے میں عرب ممالک سے کہتا ہوں کہ وہ  قابض رجیم کے بارے میں اپنے موقف پر نظر ثانی کرتے ہوئے فلسطین اور فلسطینی قوم کی حمایت کریں اور سیاسی، اقتصادی اور میڈیا کے میدان میں ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے کے لئے  عملی قدم اٹھائیں۔

About خاکسار

Check Also

امریکی طلباء کے احتجاج کا دلچسب انداز/یونیورسٹی سربراہ کو فلسطینی پرچم پیش کر دیا

پیٹرز امریکن یونیورسٹی کے متعدد طلباء نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے