Breaking News
Home / اخبار / سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت

سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت

اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ اور فردوس شمیم نقوی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

پاکستانی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سربراہ ایم ڈبلیو ایم کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

عدالت کی جانب سے سربراہ ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی سندھ کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو پیر کے روز ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس اپنی وکیل ایمان مزاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت جمعہ تک کے لیے ملتوی کردی۔

About خاکسار

Check Also

تہران ٹائمز کی رپورٹ؛ ایران کی دور اندیش قیادت نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر دیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی بصیرت نے اسلامی جمہوریہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے