Breaking News
Home / اخبار / پاکستان؛ ڈالر تاریخ کی بلند سطح، قیمت میں 18.19 روپے کا اضافہ

پاکستان؛ ڈالر تاریخ کی بلند سطح، قیمت میں 18.19 روپے کا اضافہ

انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا اور روپے کے مقابلے میں اس کی قدر میں مزید 18.19 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

 پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گیا اور روپے کے مقابلے میں اس کی قدر میں مزید 18.19 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں بلند پرواز کرتے ہوئے ڈالر کی قدر میں 18.19 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں اس کی قیمت 284.30 روپے ہوگئی۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر یک دم 16 روپے کے اضافے سے 290 روپے کی سطح پر آگئی۔
زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ایکس چینج ریٹ حقیقی بنیادوں پر مارکیٹ فورسز پر چھوڑنے کی سخت ہدایات اور بیشتر مطلوبہ شرائط پوری ہونے کے باوجود آئی ایم ایف کی نت نئی شرائط سے رواں ہفتے بھی اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہونے کی خبروں سے ڈالر کی پرواز جاری ہے۔

اس طرح سے گذشتہ دو روز میں ڈالر کی نسبت پاکستانی روپیہ 2.35 فیصد ڈی ویلیو ہوگیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

امریکی طلباء کے احتجاج کا دلچسب انداز/یونیورسٹی سربراہ کو فلسطینی پرچم پیش کر دیا

پیٹرز امریکن یونیورسٹی کے متعدد طلباء نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے