Breaking News
Home / اخبار / سپاہ پاسداران نے ملک کے مشرق میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کردیا

سپاہ پاسداران نے ملک کے مشرق میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک تباہ کردیا

دہشت گرد صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔ امام زمان عج کے گمنام سپاہیوں نے بروقت کارروائی کرکے تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا

 دہشت گردوں کا نیٹ ورک ملک کے مشرقی علاقوں میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہا تھا لیکن سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خفیہ شعبے کو اطلاع ملنے کی وجہ سے بروقت شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور کسی بڑے سانحے سے پہلے ہی دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق صوبہ سیستان و بلوچستان میں امام زمان کے گمنام سپاہیوں نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر احتیاطی تدابیر کے تحت بروقت آپریشن کیا۔

ذرائع نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک اور کئی گرفتار ہوگئے ہیں۔ گرفتار ہونے والوں سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کئے گئے ہیں

About خاکسار

Check Also

بیلجئم، فلسطین کے حق میں طلباء کا مظاہرہ، یونیورسٹی کا اسرائیل سے تعاون پر نظرثانی کا اعلان

صہیونی مظالم کا شکار فلسطینیوں کے حق میں طلباء مظاہروں کا دائرہ بیلجئم تک پھیل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے