Breaking News
Home / اخبار / یوم القدس کا تقاضہ ہے کہ فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کی جائے، مولانا عمیس حیدر

یوم القدس کا تقاضہ ہے کہ فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کی جائے، مولانا عمیس حیدر

کراچی میں القدس ریلی سے خطاب میں تحریک بیداری کے رہنما نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی اسرائیل کی حمایت کی مترادف ہے، دنیا بھر کے ممالک عوامی سطح پر اسرائیل کے خلاف احتجاج کریں۔

 پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) کی جانب سے کراچی میں عالمی یوم القدس کی مناسبت سے احتجاجی ریلی جیل چورنگی سے براستہ یونیورسٹی روڈ مزار قائد تک نکالی گئی، جس کی قیادت مولانا عمیس حیدر نے کی جبکہ دیگر مکاتب فکر کے علمائے کرام عوام، علماء و دانشور اور تمام مکاتب فکر کے اکابرین اور طلبہ شریک ہوئے۔ شرکاء احتجاج اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کررہے تھے۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی یوم القدس کی بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ ہم بحیثیت انسان فلسطین کے مسلمانوں کی حمایت کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی جارحیت پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی اسرائیل کی حمایت کی مترادف ہے، دنیا بھر کے ممالک عوامی سطح پر اسرائیل کے خلاف احتجاج کریں، افسوس کہ مسلم حکمران مجرمانہ خاموشی کا مظاہرہ کررہے ہیں جبکہ اس وقت لاکھوں فلسطینی بچے، خواتین اور بوڑھے کسمپرسی کا شکار ہیں جنہیں خوراک اور پانی میسر نہیں جبکہ مسلسل ان کا قتل عام ہورہا ہے، عالمی برادری اور اقوام متحدہ ان مظالم پر بےبس اور مجبور نظر آتی ہے جوکہ افسوس ناک ہے۔ اس موقع پر شرکاء نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور حکمرانوں کی بےبسی پر افسوس کا اظہار کیا۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے