Breaking News
Home / اخبار / ایران کا 300 کلومیٹر کی رینج میں فضائی دفاعی سسٹم باور-373 کا تجربہ

ایران کا 300 کلومیٹر کی رینج میں فضائی دفاعی سسٹم باور-373 کا تجربہ

ایران کی آرمی ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈر نے اعلان کیا کہ باور 373 ایئر ڈیفنس سسٹم کے 300 کلومیٹر کی رینج میں ابتدائی تجربات انجام پاچکے ہیں۔

  ایران آرمی کی ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی رضا صباحی فرد نے آج (اتوار) صبح ایئر ڈیفنس یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے سالوں میں ہمیں ہتھیاروں اور سسٹمز کی محدودیت کا سامنا تھا اور ہم مقدس دفاع کے دور کے مختصر سسٹمز کے ساتھ اپنی مشقیں کرتے تھے تاہم آج بہترین مقامی اور داخلی ساختہ آلات کے ساتھ مشق کر رہے ہیں جو دنیا میں ساز و سامان کی ٹیکنالوجی کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں اور ہمارے دشمن جانتے ہیں کہ آج ہم خطے میں مطلق دفاعی طاقت ہیں۔

صباحی فرد نے کہا کہ ایران کی ایئر ڈیفنس فورس مختلف شعبوں میں دنیا کے جدید ترین آلات کی سطح پر ہے جس میں ریڈار، انٹیلی جنس، ٹریکنگ، حملہ آور اور کئی دیگر آلات شامل ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی ایئر ڈیفنس فورس خطرات کے مطابق اپنے مقامی تیار کردہ سسٹمز کو اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہے۔

ایئر ڈیفنس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ آج ہم نے فضا کی تمام سطحوں اور تہوں میں ضروری دفاعی احاطہ بنا لیا ہے اور بلندی کے حوالے سے باور 373 سسٹم کو 200 کلومیٹر کی رینج تک آزمانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ اس سسٹم کے 300 کلومیٹر رینج کے ابتدائی ٹیسٹ بھی شروع کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران مقامی طور پر تیار کردہ ریڈار سسٹم کے ذریعے قرب و جوار کے ہزاروں کلومیٹر کی نگرانی کر سکتا ہے اور شمنوں کے گھروں اور بیس کیمپوں کے اندر ان کی کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے