Breaking News
Home / اخبار / عراقی مقاومت اسلامی کا گولان میں صہیونی تنصیبات پر شدید حملہ

عراقی مقاومت اسلامی کا گولان میں صہیونی تنصیبات پر شدید حملہ

مقاومت اسلامی عراق نے مقبوضہ گولان میں اہم صہیونی تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

  المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ مقاومت اسلامی عراق نے غزہ میں صہیونی فورسز کی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ گولان میں اہم صہیونی تنصیبات پر ڈرون حملہ کرکے شدید نقصان پہنچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق المیادین کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ اتوار کو علی الصبح مقاومت اسلامی عراق نے صہیونی اہم تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

اس حوالے سے تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام پر جاری صہیونی جارحیت کے جواب میں مجاہدین نے مقبوضہ گولان میں صہیونی اہم تنصیبات پر ڈرون حملے کئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے میں صہیونی فورسز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

تنظیم نے مستقبل میں بھی اس نوعیت کے حملے جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

ایران کی جانب سے متعدد امریکی شہریوں اور اداروں پر پابندی عائد

ایران کی وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امریکی دہشت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے