Breaking News
Home / اخبار / طالبان افغان سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو روکیں، اقوام متحدہ

طالبان افغان سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو روکیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکے۔

 پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ طالبان کے لیے بے حد ضروری ہے کہ افغان سرزمین کو کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ سرگرمی کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ طالبان افغانستان سے پاکستان سمیت کسی بھی پڑوسی ملک یا خطے کے کسی اور ملک میں دہشت گردی نہ ہونے دیں اور عالمی برادری بھی اس میں اپنا کردار ادا کرے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یہ بات عالمی میڈیا کے نمائندے کے اس سوال کے جواب میں کہی جس میں پوچھا گیا تھا کہ طالبان حکومت کالعدم ٹی پی پی کی سرحد پار پاکستان میں حملوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔عالمی میڈیا کے نمائندے نے اپنے سوال میں بنوں میں سی ٹی ڈی کے کمپاؤنڈ میں دہشت گردوں نے حملہ کرکے اہلکاروں کو یرغمال بنالیا اور افغانستان جانے کے لیے محفوظ راستہ دینے کا حوالی بھی دیا۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے