Breaking News
Home / اخبار / کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی

کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی

کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی۔

  پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی ریلوے ذرائع کے مطابق گمبٹ کے قریب کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر4 میں آگ لگ گئی۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں نے متاثرہ بوگی سے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں، ریلوے عملہ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق بوگی کو ٹرین سے کاٹ کر الگ کر دیا گیا جس کے بعد ٹرین کو اگلی منزل کی جانب روانہ کیا گیا ۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈی ایس ریلویز کا کہنا ہے کہ چلتی ٹرین کی بوگی نمبر 4 میں آگ لگنے کے بعد ٹرین کو بر وقت روک دیا گیا، متاثرہ بوگی کے تمام مسافر محفوظ ہیں، متاثرہ بوگی کو الگ کر کے ٹرین خیرپور روانہ کر دی گئی دوسرا انجن منگوا کر ٹرین کے پچھلے حصے کو گمبٹ روانہ کیا جائے گا،حادثے کے باعث اپ ٹریک معطل ہے۔

About خاکسار

Check Also

امریکہ رو بزوال، امن معاہدہ بے سود ہے، سربراہ انصار اللہ

یمنی مقاومتی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی قسم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے