Breaking News
Home / اخبار / نتن یاہو کی برطرفی تک احتجاج جاری رہے گا، صہیونی یرغمالیوں کے اہل خانہ کا اعلان

نتن یاہو کی برطرفی تک احتجاج جاری رہے گا، صہیونی یرغمالیوں کے اہل خانہ کا اعلان

حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ نتن یاہو حکومت کی سرنگونی کے لئے کوششیں جاری رہیں گی، نتن یاہو کابینہ کے وزیروں سے ڈرتے ہیں۔

 الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کے اہل خانہ نے وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے صہیونی وزارت جنگ کی عمارت کے باہر دھرنا دے رکھا ہے۔

مظاہرین نے نتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نتن یاہو کابینہ کے وزراء اسموتریچ اور بن گویر سے ڈرتے ہیں۔

انہوں نے نتن یاہو حکومت کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا  اور نتن یاہو یرغمالیوں کی رہائی کے لئے فلسطینیوں کے ساتھ مذاکرات اور معاہدہ کرنے سے عمدا انکار کررہا ہے جبکہ حماس کے ہاتھوں اسیر صہیونی مشکلات کی وجہ سے مرنے والے ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ کے خلاف جنگ میں کسی قسم کی کامیابی حاصل نہ ہونے کی وجہ سے نتن یاہو کو شدید مخالفت کا سامنا ہے۔ ان کے مخالفین الزام لگاتے ہیں کہ نتن یاہو عدالتی اصلاحات کے معاملے پر ممکنہ مقدمے سے بچنے کے لئے غزہ کی جنگ کو طول دے رہے ہیں

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے