Breaking News
Home / اخبار / ایرانی کشتی ٹیم، 8 سونے، چاندی اور کانسی کے میڈلز جیت کر ایشین چیمپئن بن گئی

ایرانی کشتی ٹیم، 8 سونے، چاندی اور کانسی کے میڈلز جیت کر ایشین چیمپئن بن گئی

ایرانی قومی کشتی ٹیم نے چار سال بعد ایشین چیمپئن شپ میں 4 گولڈ میڈل، 2 سلور میڈل اور 2 برانز میڈل جیت کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔

  ان مقابلوں، ایرانی ٹیم کی جانب سے محمد معراج مہمدی نے 51 کلوگرام وزن، محمد رضا غلامی نے 55 کلوگرام وزن، علی اکبر اصغری نے 92 کلوگرام وزن اور امیر حسین عبدولی نے 110 کلو گرام وزن کے مقابلوں میں سونے کے میڈلز جیتے، جبکہ حبیب الٰہ رحیمی نے 71 کلوگرام وزن میں چاندی کا میڈل جیتا اور علی دزفولی نژاد نے 60 کلوگرام وزن اور احمدرضا محمدیان نے 65 کلوگرام وزن  کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

ٹیموں کی درجہ بندی میں ایرانی قومی کشتی ٹیم نے 188 پوائنٹس سے ایشین چیمپئن شپ کو اپنے نام کر لی، جبکہ قزاقستان کی ٹیم 176 اور ازبکستان کی ٹیم 151 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال قزاقستان میں ایرانی ٹیم 2 سونے، 4 چاندی، 2 کانسی کے میڈلز اور 174 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئی تھی اور چار سال بعد، ایرانی قومی کشتی ٹیم نے ایک بار پھر بھرپور مقابلہ کر کے چیمپئن شپ جیت لی ہے اور ایشین چیمپئن بن گئی ہے۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے