Breaking News
Home / اخبار / ایک کروڑ سے زائد ایرانی جوان اسرائیل کے خلاف لڑنے کے لئے تیار، رجسٹریشن جاری

ایک کروڑ سے زائد ایرانی جوان اسرائیل کے خلاف لڑنے کے لئے تیار، رجسٹریشن جاری

فلسطینی مقاومتی تنظیموں کی جانب سے طوفان الاقصی آپریشن کے بعد شروع ہونے والی مہم "تیرا حریف میں ہوں” کے تحت اب تک 1 کروڑ سے زائد ایرانیوں نے صہیونیوں سے مقابلے کے لئے آمادگی ظاہر کی۔ رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے.

طوفان الاقصی آپریشن کے بعد صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی بچوں اور خواتین سمیت بے گناہ شہریوں پر حملے کے جواب میں بعض جوانوں نے "تیرا حریف میں ہوں” کے نام سے ایک مہم کے ذریعے ایرانی عوام اپیل کی کہ مقبوضہ فلسطین میں غاصب صہییونیوں سے مقابلے کے لئے اپنا نام درج کرائیں۔

صہیونی حکومت کی جانب سے المعمدانی ہسپتال پر وحشیانہ حملے کے بعد مہم میں شرکت کرنے والوں کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایک کروڑ سے زائد ایرانی جوانوں نے طوفان الاقصی مہم میں اپنا نام درج کرایا ہے۔

اندراج کے لئے ویب سائٹ کا ایڈریس  https://alaqsastorm.com/aqsa/  ایرانی چینل 3 پر بھی ناظرین کے لئے پیش کیا گیا۔

اس مہم میں شرکت کرنے والوں کی تعداد میں ہر لمحہ اضافہ ہورہا ہے۔

About خاکسار

Check Also

امریکہ رو بزوال، امن معاہدہ بے سود ہے، سربراہ انصار اللہ

یمنی مقاومتی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی قسم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے