Breaking News
Home / اخبار / قم المقدسہ میں پاکستانی معروف عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی دوسری برسی

قم المقدسہ میں پاکستانی معروف عالم دین علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی دوسری برسی

مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین سید قاضی نیاز حسین نقوی کی دوسری برسی، اہم دینی اور سیاسی شخصیات کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

  گزشتہ رات قم میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سابق نائب صدر اور ایران کے مختلف صوبوں میں جج کے فرائض سرانجام دینے والے پاکستانی معروف عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین قاضی سید نیاز حسین نقوی مرحوم کی دوسری برسی اہم دینی اور سیاسی شخصیات کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں ایرانی وزیر اطلاعات سید اسماعیل خطیب، دفتر مقام رہبری کے بین الاقوامی امور کے مسئول حجۃ الاسلام والمسلمین محسن قمی، حوزہ علمیہ قم کے بزرگ استاد آیت اللہ مہدی ہادوی تہرانی، ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے سرپرست حجت الاسلام سید ابوالحسن نواب، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے رکن آیت الله محسن فقیہی،مرحوم آیت‌الله العظمی گلپایگانی کے فرزند حجت الاسلام و المسلمین باقر گلپایگانی، مجتہدین عظام کے نمائندے اور حوزہ علمیہ کے اساتذہ اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں مقریرین کا کہنا تھاکہ علامہ سید نیاز نقوی تقریب مذاہب اور وحدت اسلامی کے علمبردار تھے اور پاکستان کے سنی، شیعہ علماء میں ایک خاص اور نمایاں مقام حاصل تھا۔مرحوم علم و معرفت اور فضیلت کے ایک اعلیٰ درجے پر فائز تھے۔

About خاکسار

Check Also

تہران ٹائمز کی رپورٹ؛ ایران کی دور اندیش قیادت نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر دیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی بصیرت نے اسلامی جمہوریہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے