Breaking News
Home / اخبار / پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی روضہ امام حسین علیہ السلام پر حاضری+ تصاویر

پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی روضہ امام حسین علیہ السلام پر حاضری+ تصاویر

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورۂ عراق کے دوران روضۂ امام حسین علیہ السلام پر حاضری دی۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک پر خصوصی حاضری کے دوران مناجات پڑھیں اور دعائیں مانگی۔

پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی روضہ امام حسین علیہ السلام پر حاضری+ تصاویر

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے امام حسین علیہ السلام کے صحابی حبیب ابن مظاہر (ع) کی تربت پر بھی حاضری دی۔

پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی روضہ امام حسین علیہ السلام پر حاضری+ تصاویر

اس کے علاوہ انہوں نے مقامِ شہداء پر بھی حاضری دی اور گنج شہیداں پر نماز بھی ادا کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بین الحرمین سے ہوتے ہوئے روضہ غازی عباس علمدار علیہ السلام پر حاضری دی، ان کے روضے مبارک پر مناجات پڑھیں اور نماز ادا کی اور دعائیں مانگی۔

About خاکسار

Check Also

امریکہ رو بزوال، امن معاہدہ بے سود ہے، سربراہ انصار اللہ

یمنی مقاومتی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کسی قسم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے