Breaking News
Home / اخبار / اسرائیل پر حملہ اقوام متحدہ کے منشور کے عین مطابق ہے، ایرانی نمائندہ برائے اقوام متحدہ

اسرائیل پر حملہ اقوام متحدہ کے منشور کے عین مطابق ہے، ایرانی نمائندہ برائے اقوام متحدہ

اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے اسرائیل پر حملہ اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق ہے۔

  شام میں ایرانی سفارت خانے پر صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملے کے بعد ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کئے جارہے ہیں۔

اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے سعید ایروانی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ایران نے اقوام متحدہ کے چارٹر 51 کے تحت صہیونی حکومت کے خلاف فوجی کاروائی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا منشور ہر ملک کو اس کی خودمختاری پر حملے کی صورت میں دفاع کا حق دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا حملہ دمشق میں دہشت گرد حملوں کا جواب ہے۔

ایروانی نے انتباہ کیا کہ اگر صہیونی حکومت دوسری غلطی کرے تو ایران کا جواب پہلے سے زیادہ سخت اور مہلک ہوگا۔

انہوں نے  کہا کہ یہ جنگ ایران اور اسرائیل کے درمیان ہے لہذا امریکہ اس سے دور رہے۔

About خاکسار

Check Also

ہم امریکیوں کی نقل بھی نہیں کرسکتے

حیرت اس بات کی ہے ان غیر مسلم اور لبرل ممالک میں غاصب صیہونیوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے