Breaking News
Home / اخبار / بائیڈن دماغی الجھن کا شکار ہے، ان کے بیانات کی اہمیت نہیں، روسی وزیر خارجہ

بائیڈن دماغی الجھن کا شکار ہے، ان کے بیانات کی اہمیت نہیں، روسی وزیر خارجہ

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی صدر جو بائیڈن اور یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے "روس کی طرف سے ایٹمی خطرہ” کے بیان کو دونوں صدور کا ذہنی خبط قرار دیا ہے۔

 "تاس” کے حوالے سے خبر دی ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی صدر جو بائیڈن اور یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے "روس کی طرف سے ایٹمی خطرہ” کے بیان کو دونوں صدور کا ذہنی خبط قرار دیا ہے۔

وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ٹی وی پروگرام "ماسکو_کریملن_پیوٹن” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کے حالیہ الفاظ پر تبصرہ کرنا میرے لئے مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہنگامہ آرائی اور ایسی بیان بازی پر زیادہ توجہ نہیں دیتا جس کی فی الحال کوئی بنیاد نہیں ہے۔

سرگئی لاوروف نے زیلنسکی کے بیانات کو بائیڈن کے مقابلے میں زیادہ ذہنی الجھن کا نتیجہ قرار دیا۔

اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے  کیلیفورنیا میں ایک تقریر کے دوران کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی حقیقی جنگی حکمت عملی ہے۔

About خاکسار

Check Also

امریکی الزامات بے بنیاد/ ملک سے ایرانی تیل کی منتقلی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، ملائیشین وزیر اعظم

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ ملک سے منظور شدہ ایرانی تیل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے