Breaking News
Home / اخبار / ریفائل گروسی کے ساتھ مذاکرات اچھے اور تعمیری رہے

ریفائل گروسی کے ساتھ مذاکرات اچھے اور تعمیری رہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ ریفائل گروسی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے تعلقات سیاسی بنیادوں پر نہیں بلکہ تکنیکی اور فنی بنیادوں پر استوار ہیں۔

مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ ریفائل گروسی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی اور ایران کے درمیان مذاکرات تعمیری اور کامیاب رہے ہیں، ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے تعلقات سیاسی بنیادوں پر نہیں بلکہ تکنیکی اور فنی بنیادوں پر استوار ہیں۔

ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہ ریفائل گروسی کے ساتھ مذاکرات اچھے اور تعمیری رہے ہیں اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے قوانین کے دائرے میں  ان مذاکرات سے باہمی تعاون میں مدد ملےگی۔محمد اسلامی نے کہا کہ ایران اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے معاملات تکنیکی اور فنی بنیادوں پر استوار ہیں۔

ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ہم بین الاقوامی جوہری ادارے کے آئندہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس کے ضمن میں مذاکرات بھی انجام دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ  ایران اور بین الاقوامی جوہری ادارے کے درمیان اعتماد کی بحالی سب سے اہم ہے بین الاقوامی جوہری ادارے کو بھی چاہیے کہ وہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے فروغ کے سلسلے میں قانون کے مطابق اپنا تعاون فراہم کرے ۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام پر بین الاقوامی جوہری ادارے کی نظارت کا سلسلہ قانون کے مطابق جاری رہےگا۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے