Breaking News
Home / اخبار / سعودی عرب نے ایران میں اپنا سفیر مقرر کردیا

سعودی عرب نے ایران میں اپنا سفیر مقرر کردیا

سفارتی تعلقات بحال ہونے پر سعودی عرب نے ایران میں اپنا نیا سفیر مقرر کردیا۔

  ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا ہے کہ ایران بھی جلد سعودی عرب میں اپنا نیا سفیر تعینات کرے گا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں انہوں نے کہا کہ تہران میں سعودی عرب کا سفارتخانہ کھولنے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ اسی کے ساتھ ایران بھی جلد ریاض کے لئے اپنے سفیر کی تعییناتی کا عمل مکمل کرے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی دونوں ملکوں کے علاوہ اسلامی دنیا اور خطے کے لئے بھی مفید ثابت ہوگی۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خزانہ احسان خاندوزی کی قیادت میں وفد جدہ پہنچ گیا ہے۔

چین کی ثالثی میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایرانی عہدیدار کا سعودی عرب کا پہلا دورہ ہے۔

About خاکسار

Check Also

امریکی طلباء کے احتجاج کا دلچسب انداز/یونیورسٹی سربراہ کو فلسطینی پرچم پیش کر دیا

پیٹرز امریکن یونیورسٹی کے متعدد طلباء نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے