Breaking News
Home / اخبار / میانمار میں آنگ سان سوچی کو 4سال قید کی سزا

میانمار میں آنگ سان سوچی کو 4سال قید کی سزا

غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار کی عدالت نےسول رہنما آنگ سان سوچی کو 4سال قید کی سزا سنا دی۔ آنگ سان سوچی کو سزا عوام کو فوج کے خلاف اکسانے اور کورونا قوانین کی خلاف ورزی کےالزام میں سنائی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق آنگ سان سوچی کو 2 سال قید سیکشن 505(بی) کے تحت جبکہ 2 سال قید قدرتی آفات کے قانون کے تحت سنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 76 سالہ آنگ سان سوچی اس وقت سے جیل میں ہیں جب سے فوج نے ان کی حکومت کو معزول کر دیا تھا۔

اس معاملے میں فوج کی جانب سے بنائی گئی خصوصی عدالت میں صحافیوں کو کوریج کرنے نہیں دی گئی جبکہ آنگ سان سوچی کے وکلاء پر حال ہی میں میڈیا سے بات کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

آنگ سان سوچی کے دورِ حکومت میں سال 2016 اور 2017 کے درمیان روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام بھی کیا گیا جس پر دنیا بھر کی جانب سے میانمار حکومت پر شدید تنقید بھی کی گئی تھی اور سوچی سے امن کا نوبل انعام بھی واپس لے لیا گیا تھا۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے