Breaking News
Home / اخبار / صہیونی حکومت کی درندگی، 16 ہزار شہداء میں سے 70 فیصد بچے اور خواتین ہیں، فلسطینی وزارت صحت

صہیونی حکومت کی درندگی، 16 ہزار شہداء میں سے 70 فیصد بچے اور خواتین ہیں، فلسطینی وزارت صحت

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق 56 طبی مراکز مکمل تباہ جبکہ تقریبا 16 ہزار شہداء میں سے 70 فیصد معصوم بچے اور بے گناہ خواتین ہیں۔

  فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصانات کے اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے مطابق ترجمان اشرف القدرہ نے کہا ہے کہ صہیونی دہشت گرد فورسز نے 56 طبی مراکز کو مکمل تباہ کردیا ہے جبکہ غزہ پر دوبارہ جارحیت کے بعد سے اب تک 35 طبی عملوں کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک صہیونی حملوں میں 15899 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 42 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

اشرف القدرہ کے مطابق شہید اور زخمی ہونے والوں کی بڑی تعداد خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے۔ اب تک شہید ہونے والوں میں سے 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طبی مراکز اور عملے حفاظت ضروری ہے تاکہ زخمیوں کا علاج کیا جاسکے۔ ہم اپیل کرتے ہیں کہ پرامن راستوں سے طبی سامان، ایندھن اور زخمیوں کو نکالنے کی سہولت فراہم کی جائے۔

About خاکسار

Check Also

امریکی طلباء کے احتجاج کا دلچسب انداز/یونیورسٹی سربراہ کو فلسطینی پرچم پیش کر دیا

پیٹرز امریکن یونیورسٹی کے متعدد طلباء نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے