Breaking News
Home / اخبار / عمران خان کو 17 مئی تک کسی نئے مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

عمران خان کو 17 مئی تک کسی نئے مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

دوسرے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ 17 مئی تک عمران خان کو کسی نئے مقدمہ میں گرفتار نہ کیا جائے۔

  نقل کیا ہے کہ دوسرے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ 17 مئی تک عمران خان کو کسی نئے مقدمہ میں گرفتار نہ کیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے موقع پر عمران خان بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ اس ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے، 9 مئی کو 2 کیسز میں ہائی کورٹ پیش ہونا تھا، عدالت نے پہلے بھی 2 مقدمات میں ضمانت کے کیسز کچہری کو نہیں بھجوائے، عدالت نے 2 مقدمات میں ضمانت کے کیسز اپنے پاس ہی رکھے، ایف 8 کچہری میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتِ حال کے باعث دونوں کیسز ہائی کورٹ میں ہیں

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے