Breaking News
Home / اخبار / فلسطینی سرحد پر ایرانی وزیر خارجہ کے دورے پر صیہونی میڈیا کا رد عمل

فلسطینی سرحد پر ایرانی وزیر خارجہ کے دورے پر صیہونی میڈیا کا رد عمل

صیہونی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کی سرحدوں پر حاضری ترکمانستان اور ایران کی سرحد کے قریب اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کی موجودگی کا رد عمل ہے۔ عبداللہیان نے صہیونیوں کو سیاسی اور فوجی پیغام دیا ہے۔

  عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے لبنان کے دورے اور مقبوضہ علاقوں کی سرحد پر ان کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کے اس اقدام کا مقصد موجودہ حالات میں صیہونیوں پر دباؤ ڈالنا ہے۔

اسرائیلی ویب سائٹ آئی 24 نے یہ بھی خبر دی ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ نے خاص مقصد کے تحت اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحد حاضری دے کر سیاسی اور فوجی پیغامات پہنچائے ہیں۔

اس سائٹ نے مزید لکھا کہ ایرانی وزیر خارجہ نہ صرف اس سرحدی علاقے میں موجود رہے ہیں بلکہ اس علاقے میں مختلف تصاویر بھی کھینچی ہیں۔ یہ اقدام ترکمانستان اور ایران کی سرحد کے قریب اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کی موجودگی کا رد عمل ہے۔

حسین امیر عبداللہیان نے جمعے کے روز لبنان کے دارالحکومت بیروت کے دورے کے دوران لبنان کے جنوب میں مقبوضہ فلسطین کے ساتھ لبنان کی سرحد کا دورہ کیا۔

About خاکسار

Check Also

حماس نے صہیونی خفیہ ادارے تک کیسے رسائی حاصل کی، صہیونی اخبار کا تہلکہ خیز انکشاف

صہیونی اخبار کے مطابق حماس صہیونی خفیہ اہلکاروں اور جاسوسوں کے ٹیلی فون ٹیپ کرتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے