Breaking News
Home / اخبار / ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کی اردوغان کو مبارکباد

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی کی اردوغان کو مبارکباد

 ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ایک پیغام میں رجب طیب اردوغان کو مبارکباد پیش کی ہے اور انتخابات میں ان کی فتح کو ترک عوام کے ان پر بھرپور اعتماد کا ثبوت قرار دیا ہے۔

یاد رہے ترک صدر نے دوسرے مرحلے کے صدارتی انتخابات میں اپنے حریف کمال قلیچدار اوغلو کو تقریباً پانچ فیصد ووٹوں سے شکست دی۔

اس بار رجب طیب اردوغان کا اپنے حریف کے ساتھ سخت مقابلہ تھا جہاں پہلے مرحلے میں ان کے حریف کمال قلیچدار اوغلو چوالیس فیصد سے زائد عوامی ووٹ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے تھے جبکہ رجب طیب اردوغان کو انچاس اعشاریہ پانچ ایک فیصد عوام نے ووٹ دیا جس کے بعد صدر کے انتخاب کا معاملہ دوسرے مرحلے تک پہنچ گیا۔

دو دہائیوں سے ترکیہ کی مسند اقتدار پر فائز رجب طیب اردوغان نے اس بار دوسرے مرحلے میں عہدہ صدارت کے لئے درکار پچاس فیصد ووٹوں کا کورم پورا کیا اور باون اعشاریہ ایک چار فیصد ووٹ حاصل کر کے اپنے سخت حریف کو ہرانے میں کامیاب ہو گئے۔ کمال قلیچدار اوغلو نے سینتالیس اعشاریہ آٹھ چھے فیصد عوامی ووٹوں کو اپنے نام کیا۔

اردوغان نے انتخابات میں کامیابی کے بعد استنبول شہر میں ایک بڑے جشن میں حاضر ہوکر عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایک بار پھر ان پر بھروسہ کر کے ملک کی باگ ڈور ان کے حوالے کی ہے۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے