Breaking News
Home / اخبار / صہیونی بکتربند "چیتا” جو فلسطین مقاومت کی جال میں پھنس گئی

صہیونی بکتربند "چیتا” جو فلسطین مقاومت کی جال میں پھنس گئی

غرب اردن کے شہر جنین میں فلسطینی جوانوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران مقاومتی تنظیموں نے صہیونی فوج کو چکمہ دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ویب سائٹ فلسطین الیوم نے رپورٹ دی ہے کہ جنین کہ جنگ میں فلسطینی جوان آسانی کے ساتھ صہیونی فورسز کو اپنی جال میں پھنسانے میں کامیاب ہوگئے۔

جنین میں صہیونی فوج کے آپریشن کے دوران معروف بکتر بند گاڑیاں "ببر” اور "چیتا” فلسطینی مجاہدین کے ہتھے چڑھ گئیں۔ آٹھ بکتربند گاڑیوں کے ناکارہ ہونے کی تصاویر ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے کے بعد اسرائیلی فوج ان گاڑیوں کو جنین سے باہر منتقل کرنے مجبور ہوگئی۔

ونٹر بکتربند گاڑی جوکہ چیتا کے نام سے معروف ہے، 2020 سے اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں ہونے والی کاروائیوں میں استعمال کرتی آئی ہے۔ اس گاڑی کا وزن دس ٹن اور اس کے اندر 14 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

ہر بکتر بند گاڑی کی قیمت 270000 ڈالر ہے جوکہ اسرائیلی کرنسی کے مطابق دس لاکھ شِلنگ بنتی ہے۔امریکی ساختہ یہ بکتر بند گاڑی کیمرے اور مختلف رینج کے فائر گن سے لیس ہے۔

About خاکسار

Check Also

برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے نمٹنا باقی ہے، جنرل قاآنی

"وعدہ صادق آپریشن” میں ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کرنے پر القدس فورس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے