Breaking News
Home / اخبار / افغانستان کے صوبہ تخار میں طالبان کے سیکیورٹی ادارے کی عمارت میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبہ تخار میں طالبان کے سیکیورٹی ادارے کی عمارت میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبہ تخار میں طالبان کی سیکیورٹی کمانڈ کی ایک عمارت میں ہونے والے دھماکے میں مقامی کمانڈر سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 افغان خبر ایجنسی افق سمیت مقامی میڈیا نے خبر دی ہے کہ افغانستان کے صوبہ تخار میں طالبان کی سیکورٹی کمانڈ کی عمارت میں دھماکہ ہوا ہے۔

تخار صوبے کے مقامی ذرائع نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ تخار کے اشکمش شہر میں طالبان کی سیکیورٹی کمانڈ کی عمارت پر دھماکہ ہوا۔

یہ دھماکہ ہفتہ کی سہ پہر ہوا جس کے نتیجے میں 5 طالبان مارے گئے۔

کہا جا رہا ہے کہ اس واقعے میں اسکمش شہر میں طالبان کے سیکورٹی ہیڈ کوارٹر کا کمانڈر محمد صدیق بھی مارا گیا ہے۔

مقامی افغان ذرائع نے بتایا ہے کہ دھماکے کی وجہ سے طالبان کی سیکیورٹی کمانڈ کی عمارت کا ایک حصہ تباہ ہوگیا ہے۔

About خاکسار

Check Also

حزب اللہ کے صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر نئے حملے

لبنان کی حزب اللہ نے ایک نئی کارروائی میں مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے