Breaking News
Home / اخبار / امریکی اور برطانوی جنگی کشتیوں پر حملہ کیا ہے، انصاراللہ

امریکی اور برطانوی جنگی کشتیوں پر حملہ کیا ہے، انصاراللہ

یمن کے مختلف علاقوں میں امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے حملوں کے بعد یمن نے جوابی کاروائی میں امریکی اور برطانوی کشتیوں کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔

  انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے اعلی رکن عبدالسلام الجحاف نے کہا ہے کہ یمن کے مختلف شہروں پر حملوں کے جواب میں یمنی فوج نے امریکہ اور برطانیہ کی جنگی کشتیوں پر حملے کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اور برطانوی کشتیوں پر میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔ ایکس کے صفحے پر انہوں نے لکھا ہے کہ احمقو! یہ یمن ہے۔ ہمارے میزائل تمہاری کشتیوں پر لگ گئے ہیں۔

عبدالسلام نے امریکہ اور برطانیہ کو خطاب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جب تک خطے سے انخلاء کرکے نکل نہ جائیں اور ہم تم کو ذلیل نہ کریں حملے جاری رہیں گے ابھی تک ہم صرف انتباہ کررہے ہیں۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ہماری احوال پرسی کے بجائے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی خبر گیری کریں۔ ہم شہید ہوں گے لیکن غزہ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

اس سے پہلے یمنی وزیرخارجہ کے معاون نے بھی کہا تھا کہ یمن پر حملوں کے جواب میں ہم نے بھی امریکی اور برطانوی کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

About خاکسار

Check Also

غزہ پر تل ابیب کے وحشیانہ جرائم کی انسانی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، سربراہ انصار اللہ

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے