Breaking News
Home / اخبار / طوفان الاقصی کا 125 واں دن، رفح اور دیگر علاقوں پر صہیونی حملے، متعدد شہید و زخمی

طوفان الاقصی کا 125 واں دن، رفح اور دیگر علاقوں پر صہیونی حملے، متعدد شہید و زخمی

صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

  فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کےمختلف علاقوں میں صہیونی فورسز کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح اور دیگر شہروں پر حملے کرکے درجنوں فلسطینی نہتے شہریوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

صہیونی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق طوفان الاقصی کے بعد اسرائیلی وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 27 ہزار 708 فلسطینی شہید اور 67 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور معصوم بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

صہیونی فورسز فلسطینی شہروں پر حملوں کے ساتھ امدادی اداروں کو بھی متاثرین کی مدد سے روک رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے مطابق ادارے کے 22 میں سے صرف 4 مراکز فعال ہیں۔ اسرائیلی بمباری کی وجہ سے باقی مراکز اپنی فعالیت جاری رکھنے سے معذور ہیں۔

About خاکسار

Check Also

تہران ٹائمز کی رپورٹ؛ ایران کی دور اندیش قیادت نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کر دیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی بصیرت نے اسلامی جمہوریہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے